LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر

ٹرمپ اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی ملاقات، تیل اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

15 July 2026

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور اقتصادی روابط کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اور بغداد کے سفارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر تیل کے شعبے میں جلد ہی ایک بڑے تعاون کا آغاز متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ عراقی وزیراعظم کے ایک سیاسی حریف کو ان کے واشنگٹن مخالف مؤقف کی وجہ سے امریکی حمایت حاصل نہیں تھی، جبکہ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ علی الزیدی کے وزیراعظم بننے کے عمل میں انہوں نے خود بھی ذاتی دلچسپی لی تھی۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں عراقی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے جلد داخل ہوں گی، جس سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کو نئی جلا ملے گی