ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ
Web Desk
19 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہیں ایران کے عبوری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کی ذرا بھی پروا نہیں۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق، امریکی نیوز نیٹ ورک ‘نیوز نیشن’ کو دیے گئے ایک مختصر ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے تہران کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کا بنیادی مقصد ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دینا ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جون کے وسط میں طے پانے والی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کا مقصد اس جنگ کا خاتمہ تھا جو فروری میں امریکا اور اسرائیل نے شروع کی تھی۔ دوسری جانب، روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر خاموشی توڑتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایران پر پوری شدت سے بمباری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ڈیل پر عمل نہیں کر رہا تو امریکا کو بھی اس کی فکر نہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی عزم کا اظہار کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کی قربانی واشنگٹن کے ارادوں کو مزید مضبوط کرے گی، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بھی اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
23 September 2026
وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
23 September 2026
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026