امریکی فوجیوں کو مارنے کے جواب میں ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا: ٹرمپ
Web Desk
20 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران پر بلاجواز امریکیوں کی ہلاکت کے ردِعمل میں انتہائی شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے، اور انہی فوجیوں کے اعزاز میں ایران کو عسکری لحاظ سے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جس کے بعد ان کے پاس محض چند میزائل، ڈرونز اور نام برائے پیداواری صلاحیت باقی رہ گئی ہے۔ انہوں نے یہ اہم دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب مکمل طور پر امریکا کا کنٹرول ہے جبکہ ایرانی فورسز کسی چیز پر کنٹرول نہیں رکھتیں۔ صدر ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر فیفا صدر اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے باضابطہ تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل 9ویں رات آپریشن جاری رہا، جس کے تحت میزائل و ڈرون لانچ سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا تاکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026