حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
Web Desk
27 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، تاہم اگر جاری مذاکرات ناکام ہوئے تو شدید فوجی کارروائی کی جائے گی۔ امریکی جریدے ‘ایگزیوس’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز اور جوہری معاہدے کے حوالے سے سفارتی بات چیت جاری ہے، جس میں پاکستان، عمان، قطر اور مصر جیسے ثالث ممالک فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثالث ملکوں کی اپیل پر حملے مؤخر کرنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو ایران اب تک ایٹمی طاقت بن چکا ہوتا۔ واضح رہے کہ اس بیان کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں ایران اور غزہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا
27 July 2026
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
27 July 2026
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ
27 July 2026
حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
27 July 2026
ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو
27 July 2026
غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
27 July 2026
ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج
27 July 2026