LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے، بے انصافی سے نفرت اور دہشت گردی جنم لیتی ہے: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر بلوچستان کو محفوظ بنانا پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان

Web Desk

8 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے جنگ بندی کا مفاہمت نامہ باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایران کو ‘کینسر’ سے تشبیہ دی ہے۔

انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے سخت لہجہ اختیار کیا اور کہا کہ ایرانی قیادت میں کچھ خرابی ہے، وہ بیمار اور دماغی طور پر برے ہیں، اور سب جانتے ہیں کہ کینسر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ، جو چند ہفتے قبل تک ایرانی قیادت کی تعریفیں کر رہے تھے، اچانک شدید برہم نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ کینسر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوتا ہے اور یہی اب ایران کے ساتھ ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں ڈیل ختم ہو چکی ہے، میں اب اس (ایران) سے کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی مزید مذاکرات کا قائل ہوں۔ اگر میرے لوگوں نے ایران سے بات کرنی ہے تو کریں، لیکن بالآخر فیصلہ کرنے کے لیے انہیں میرے پاس ہی آنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کے لوگ خطرناک ہیں، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا اور ہم اسے ایسا کرنے بھی نہیں دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نیٹو (NATO) کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ نیٹو سے خوش نہیں ہیں کیونکہ اس نے ایران کے خلاف امریکا کی مدد نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد تہران نے بھی جوابی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، جس کے بعد امریکا نے ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے، بے انصافی سے نفرت اور دہشت گردی جنم لیتی ہے: محمود خان اچکزئی

8 July 2026

چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

8 July 2026

بلوچستان کو محفوظ بنانا پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

8 July 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت

8 July 2026

سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ

8 July 2026

امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی

8 July 2026

امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار

8 July 2026

چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا

8 July 2026