ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی
Web Desk
18 August 2026
رائٹرز اور اپسوس (Reuters/Ipsos) کے تازہ ترین سروے کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کی موجودہ صدارت کی کم ترین سطح 33 فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ 64 فیصد امریکیوں نے ان کی کارکردگی کو مسترد کر دیا ہے۔ سروے کے مطابق 80 فیصد امریکیوں کو خدشہ ہے کہ یہ جنگ طویل عرصے تک چلے گی اور صرف 20 فیصد امریکی اسے قابلِ جواز مانتے ہیں۔ جنگ اور مہنگائی کے باعث نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم (وسط مدتی) انتخابات سے قبل ریپبلکنز کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں اور معیشت کے شعبے میں بھی ڈیموکریٹس نے 38 فیصد کے ساتھ ریپبلکنز (35 فیصد) پر برتری حاصل کر لی ہے۔ یہاں تک کہ امیگریشن کے روایتی مضبوط شعبے میں بھی ریپبلکنز کی برتری انتہائی گھٹ کر صرف 2 پوائنٹس رہ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
18 August 2026
عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران
18 August 2026
امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی
18 August 2026
ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ
18 August 2026
امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر
18 August 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا
18 August 2026
ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام
18 August 2026
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
18 August 2026