LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان، کارگو پر 20 فیصد فیس کا دعویٰ

Web Desk

13 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل عالمی بحری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کی دوبارہ ناکہ بندی اور ایک نئے سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بڑے اقدام کے بعد عالمی سطح پر امریکا کو آئندہ “آبنائے ہرمز کا محافظ” کے نام سے جانا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف نافذ کی جانے والی اس سخت ناکہ بندی کا اطلاق صرف اور صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان سے خام تیل خریدنے والے ممالک یا خریداروں پر ہوگا، جبکہ ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نئے سیکیورٹی ڈھانچے کے مالی اخراجات کے حوالے سے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت اور سیکیورٹی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے امریکا وہاں سے گزرنے والے تمام تجارتی کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے ‘تحفظ فیس’ (Protection Fee) وصول کرے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور اس کے نئے طریقہ کار پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس تاریخی اقدام کا بنیادی مقصد اس اہم ترین عالمی بحری گزرگاہ کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور خطے میں تجارتی آمدورفت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔