LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

Web Desk

26 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر چار ڈرون حملے کیے ہیں، جو ان کے بقول بین الاقوامی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے یہ حالیہ حملے جنگ بندی معاہدے کی ایک “احمقانہ خلاف ورزی” ہیں۔ انہوں نے صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں کے دوران ایک ڈرون براہِ راست ایک کارگو (تجارتی) جہاز سے ٹکرا گیا، جبکہ خطے میں تعینات امریکی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید تین ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں اور نقصانات کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں.