سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا
Web Desk
6 August 2026
ایک اعلیٰ سطح کے عالمی سفارتی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر (NEOC) کا باضابطہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے جدید، فعال اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام اور ارلی وارننگ میکانزم پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے میں تاجکستان، میانمار، سری لنکا، عمان، اسپین، جاپان، بنگلہ دیش، جرمنی اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ دنیا بھر میں تعینات پاکستان کے 34 سے زائد سفیروں اور ہیڈز آف مشنز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس کے دوران بالخصوص سال 2026 کے دوران پاکستان سمیت عالمی سطح پر درپیش قدرتی آفات اور موسمیاتی خطرات کا احاطہ کیا گیا۔ سفارتی وفد نے این ڈی ایم اے کے عالمی معیار کے ایمرجنسی رسپانس نظام کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026