LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

ایرانی حملوں میں ہلاک مزید 4 امریکی فوجیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

Web Desk

22 July 2026

مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکہ پہنچا دی گئی ہیں، جہاں ڈوور ایئر فورس بیس پر ان تابوتوں کی منتقلی کی ایک باوقار اور غمگین تقریب منعقد کی گئی۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اس حزن و ملال سے بھرپور تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع نے ملکی پرچم میں لپٹے تابوتوں کی منتقلی کا احترام سے جائزہ لیا اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو حتمی سلامی پیش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن کے موافق السلطی ایئر بیس پر ایرانی میزائل کے تباہ کن حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جن کی شناخت 25 سالہ ٹائلر فیہان، 28 سالہ سارجنٹ اینجل رامپرساد اور صرف 19 سالہ ازابیلا گونزالس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ عراق کے شہر اربیل میں ہونے والے ایک علیٰحدہ حملے میں امریکی سارجنٹ مائیکل سوئنٹن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق خطے میں حالیہ ایرانی عسکری کارروائیوں اور جواباتی حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 18 ہو چکی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔