لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت
Web Desk
13 August 2026
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس افسران اور جوانوں پر ٹارگٹ کلرز کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر تمام اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ اور مسلح رہنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایک آڈیو پیغام میں ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ لاہور پولیس پر حالیہ دو حملوں کے بعد تمام اہلکاروں کے پاس اسلحہ ہونا لازمی ہے؛ جن کے پاس سرکاری پسٹل نہیں وہ نجی اسلحہ اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر پولیس پر دوبارہ کسی قسم کا حملہ ہوتا ہے تو اہلکار فوری اور بروقت جواب کارروائی کریں، اور اس حوالے سے جوان بلاجواز یا فوری دفاعی اقدام کر سکتے ہیں۔ آڈیو پیغام کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی قسم کی انکوائری نہیں کی جائے گی اور یہ تمام احکامات رات 12 بجے کے بعد سے تا حکمِ ثانی نافذ العمل ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026