ڈیرہ اسماعیل خان: کرنل عمران نامعلوم فائرنگ میں شہید
Web Desk
28 January 2026
ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود کرامت آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کرنل عمران شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کرنل عمران ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تھے اور کوئٹہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ وہ چھٹی پر کوئٹہ سے ڈیرہ آئے ہوئے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اعلی حکام نے واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو رپورٹ پیش کی۔ گورنر نے کرنل عمران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ و ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026