LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ

اسحاق ڈار کی جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور عوامی ریلیف پر تبادلہ خیال

Web Desk

4 November 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جماعتِ اسلامی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل اور عوام کو فوری معاشی ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق جماعتِ اسلامی کے وفد کی قیادت پارٹی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی۔ ملاقات کے دوران عام آدمی کو درپیش معاشی مشکلات، مہنگائی کے اثرات اور بالخصوص کم آمدنی والے طبقے پر معاشی بوجھ کم کرنے کے مختلف عملی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پٹرولیم مصنوعات، توانائی کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے باہمی مشاورت کا سلسلہ آگے بھی جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے اور عام شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ قومی معاشی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلسل مکالمہ اور مشاورت انتہائی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔