LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

Web Desk

1 September 2026

دمشق/کوپن ہیگن: ڈنمارک نے شام کے دارالحکومت دمشق میں تقریباً 14 سال کی طویل مدت کے بعد اپنا سفارتخانہ باضابطہ طور پر دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن اور شامی ہم منصب اسعد الشیبانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈنمارک نے 2012 کے بعد شام کے لیے اپنا پہلا مستقل سفیر بھی تعینات کر دیا ہے۔ تقریب کے دوران ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے شام کی بحالی، علاقائی استحکام اور پناہ گزینوں کی باوقار واپسی کی حمایت کے لیے 76 ملین ڈالر کے اضافی امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔

دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ شراکت داری کے معاہدے کی تیاری پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ دمشق اور کوپن ہیگن کے درمیان 21 ستمبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یورپی ملک ڈنمارک کے اس اقدام کو شام اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔