LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب: پنجاب کے دونوں حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید اظہارِ تشویش

Web Desk

11 December 2025

کشمیر کی معروف حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن اِن چیف ڈاکٹر رمیش کمار نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اقلیتوں پر مظالم اور یٰسین ملک کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے مشعال ملک اور ان کی بیٹی کا دفتر آمد پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر 70 سال سے حل طلب ہے، مگر کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور افواج کشمیر کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو واضح کر چکے ہیں کہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام قیدی رہا نہیں کیے جاتے، مسئلہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت جنگ کی صورت میں امریکہ کو ثالثی کے لیے کہہ سکتا ہے تو کشمیر جیسے سنگین انسانی مسئلے پر بھی عالمی طاقتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ وہ ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتے ہیں، خواہ مسئلہ کسی بھی کمیونٹی کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ “آج مسلمان اور ہندو ایک ساتھ بیٹھے ہیں، یہی انسانیت ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ سندھ کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، اور جہاں مسئلہ ختم ہوا تھا، وہیں سے حل کا آغاز ہونا چاہئے۔

مشعال ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے، مگر بدقسمتی سے بھارت اور کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یٰسین ملک کو جھوٹے الزامات لگاکر پھانسی دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور چار سال سے سزائے موت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ وہ یٰسین ملک کی جان بچانے کے لیے عالمی سطح پر مہم شروع کر چکی ہیں، جس کے لیے ڈیجیٹل کمپین اور بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں چرچز کو مسمار کیا جارہا ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، حتیٰ کہ ایک مقام پر انسان کا کٹا ہوا گوشت اس کے اہلخانہ کے حوالے کیا گیا — جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یٰسین ملک کے کیس کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ویب سائٹ بھی جلد لانچ کی جائے گی۔

مشعال ملک نے قوم سے اپیل کی کہ “سیو یٰسین ملک” مہم کا حصہ بنیں اور اس تحریک کو زندہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر مہم چلائیں گی اور عوامی حمایت حاصل کریں گی۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر رمیش کمار اور مشعال ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر اور اقلیتوں کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔