نیویارک اور گردونواح میں شدید ترین ہیٹ ویو کی لہر؛ درجہ حرارت 100 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان، ایڈوائزری جاری
Web Desk
30 June 2026
امریکی ریاست نیویارک اور گردونواح (ٹرائی اسٹیٹ ایریا) میں رواں ہفتے شدید اور طویل ترین ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیویارک شہر میں شدید گرمی اور ہوا کے معیار (ایئر کوالٹی) کے حوالے سے پہلے ہی ایڈوائزری نافذ ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے موسم کی شدت کے باعث درجہ حرارت 90 سے 100 ڈگری فارن ہائیٹ (تخمینہ 32 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ) تک محسوس کیا جائے گا، جبکہ بدھ اور جمعرات کے روز گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق، امریکہ میں شدید گرمی کو موسم سے جڑے تمام خطرات میں سب سے زیادہ جان لیوا مانا جاتا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں اور ان کے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جن میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا (ہائیڈریٹ رہنا)، سیدھی دھوپ سے بچنا، ایئر کنڈیشنڈ مقامات یا سائے میں وقت گزارنا، اور باہر کے سخت کاموں سے گریز کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے خاندان کے بزرگوں اور پڑوسیوں کی خیریت بھی باقاعدگی سے دریافت کریں۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026