LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی امریکی معیشت کیلئے تاریک مہینے آنے والے ہیں، ایرانی نائب صدر ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

تصاویر کے پیچھے ایک حقیقی انسان موجود ہوتا ہے: دنانیر مبین

Web Desk

28 April 2026

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر اپنی جلد (ایکنی) کے مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے مداحوں کو حقیقی زندگی اور سوشل میڈیا کے فرق سے آگاہ کیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ ان کی جلد کے لیے انتہائی مشکل رہے، جس کی وجوہات تیز روشنیاں، روزانہ کا بھاری میک اپ اور ہارمونز کی تبدیلیاں تھیں۔ دنانیر نے اپنی ‘ایکنی’ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فلٹر شدہ تصاویر جیسی نہیں دکھتیں بلکہ ایک عام انسان ہیں، اس لیے لوگوں کو تنقید کے بجائے نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی دنانیر کی اس ہمت کو سراہتے ہوئے ان کی پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔