LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت

Web Desk

26 July 2026

کروشیا کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں ڈوبے ہوئے بازنطینی دور کے ایک قديم جہاز سے سونے کے قیمتی زیورات اور نایاب سکّے برآمد ہوئے ہیں۔ ایک دہائی قبل دریافت ہونے والے اس جہاز پر جاری زیرِ آب تحقیق کے جمعرات کو جاری کردہ نتائج کے مطابق، یہ جہاز غالباً ساتویں یا آٹھویں صدی عیسوی کا ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ جہاز سے ملنے والے اس قیمتی خزانوں میں یاقوت، زمرد اور موتیوں سے مزین بکسوں کے بند، اور بازنطینی سلطنت کے ہراکلیئس خاندان کے چار شہنشاہوں (610 تا 711 عیسوی) کے دور کے سونے کے سکّے شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی نایاب اشیاء کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ یہ کوئی عام تجارتی جہاز نہیں تھا، بلکہ اس میں کوئی اعلیٰ شاہی عہدے دار یا بااثر شخصیت اپنے عملے کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ اس اہم دریافت سے بازنطینی عہد کی بحری تجارت اور تہذیب کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔