عمران خان سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
Web Desk
10 November 2025
عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے دائر کی گئی، اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست جمع کرانے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی مکمل کر لی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانا توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے۔
درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ اور ڈویژن بینچ کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ مزید برآں، وفاق، پنجاب حکومت، اڈیالہ جیل انتظامیہ اور سیکرٹری داخلہ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے تاکہ معاملے کی شفاف اور قانونی طور پر مکمل تحقیقات ممکن ہو سکیں۔
متعلقہ عنوانات
احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
29 September 2026
گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی
29 September 2026
سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
29 September 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
29 September 2026
جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر
29 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں
29 September 2026
اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا
29 September 2026
موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے
29 September 2026