کولمبیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں ہلاکتیں
Web Desk
10 August 2026
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 7.4 شدت کے انتہائی طاقتور اور شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز کولمبیا کے مغربی صوبے چونکو (Chocó) میں واقع علاقے سان خوسے ڈیل پالمر کے قریب تھا، جہاں زیرِ زمین شدید جھٹکوں کے باعث درجنوں عمارتیں متاثر ہوئیں۔ صوبہ چونکو کی گورنر نوبیا کیرولینا کورڈوبا نے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں، درجنوں افراد کے زخمی ہونے اور بڑے پیمانے پر بنیادی انفراسٹرکچر کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کیوبڈو (Quibdó) میں بھی شدید زلزلے نے مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔
زلزلے کے خوفناک جھٹکے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا (Bogotá) سمیت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ہمسایہ ممالک وینزویلا اور ایکواڈور کے سرحدی علاقوں میں بھی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ بوگوٹا کے میئر کے مطابق دارالحکومت میں شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا تاہم وہاں کسی بڑے پیمانے کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے فوراً بعد متعدد علاقوں میں عمارتوں میں گہری دراڑیں پڑ گئیں جبکہ بعض مقامات پر مکانات گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے ممکنہ بعد از زلزلہ جھٹکوں (Aftershocks) کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، تاہم امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
10 August 2026
امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری
10 August 2026
میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
10 August 2026
امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی
10 August 2026
عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری
10 August 2026
امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران
10 August 2026
کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم
10 August 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
10 August 2026