کافی پینے کی عادت آپ کی دوائیوں کی تاثیر پر کیسے اثر ڈالتی ہے؟
Web Desk
26 January 2026
کافی کا ایک کپ دن کی شروعات کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ معمولی عادت آپ کی ادویات کی تاثیر پر غیر متوقع اثر ڈال سکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق چاہے یہ سردی اور فلو کی دوائیں، تھائیرائیڈ سپلیمنٹس، دل کی دوائیں یا ذہنی صحت کی ادویات ہوں، کافی کے ساتھ لینا ان کے اثر کو کم یا سائیڈ ایفیکٹس کو بڑھا سکتا ہے۔
اہم نکات:
-
سردی اور فلو کی دوائیں: کیفین کے ساتھ لینے سے دل کی دھڑکن تیز، بے چینی، نیند میں خلل اور سر درد بڑھ سکتا ہے۔
-
تھائیرائیڈ کی دوائیں: لیوو تھائروکسین کافی کے اثر سے مکمل جذب نہیں ہو پاتی۔
-
ذہنی صحت کی ادویات: اینٹی ڈپریسنٹس کے اثر میں فرق پڑ سکتا ہے۔
-
درد دور کرنے والی دوائیں: کیفین کے اضافے سے معدے میں جلن یا خون بہنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
-
دل کی دوائیں: کافی بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بڑھا سکتی ہے، جس سے دواؤں کا اثر کم ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ: ادویات اور کافی کو ساتھ لینے سے پہلے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں تاکہ روزانہ کی کافی کا لطف محفوظ رہے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026