مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور
Web Desk
28 August 2026
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے مودی حکومت پر وعدہ شکنی کا الزام عائد کرتے ہوئے 5 ستمبر کو ایک بار پھر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان سی جے پی سورو داس کے مطابق پیپر لیک کے باعث جان گنوانے والے طلباء کے والدین کو معاوضہ نہ دینے اور درج ایف آئی آرز ختم کرنے کی یقین دہانی پر عمل نہ کرنے پر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ نے بھی احتجاج کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے پُرامن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گنز، آنسو گیس اور الیکٹرک شاک جیسے مہلک ہتھیاروں اور غیر قانونی طاقت کے بے دریغ استعمال کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین آکر پٹیل کے مطابق حکام نے مواصلاتی بلیک آؤٹ کا سہارا لے کر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے مودی سرکار کا دوغلا چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026
امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
19 September 2026
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
19 September 2026