LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں: عراقچی بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ایران کے خلاف فوجی راستہ مکمل ناکام، عزت دیں، عزت لیں: عباس عراقچی امریکی ناکا بندی سے کیوبا میں پٹرول ختم، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے مہلت چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ عمان کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ، بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا پاکستان ویمن کی زمبابوے کے خلاف کامیابی، دوسرے میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کیلئے تاریخی کامیابی، عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، محمد اورنگزیب

انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کراچی سے 45 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد

Web Desk

15 May 2026

کراچی پولیس نے ’کوکین کوئین‘ کے نام سے معروف ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک کمپلیکس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ انمول عرف پنکی نے منشیات کی موجودگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے تھے۔ ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اے ون کمپلیکس کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ فلیٹ کو تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ تلاشی کے دوران باتھ روم سے تھیلیوں میں چھپائی گئی 228 گرام کوکین برآمد ہوئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ موقع سے منشیات کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی 7 خالی ڈبیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف سچل تھانے میں نیا مقدمہ (نمبر 783/26) درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (SIO) بغدادی، مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس فلیٹ کو منشیات ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

پولیس اب اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور خریداروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر رہی ہے۔