LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

نوجوانوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد رہیں: مراد علی شاہ

Web Desk

14 August 2026

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں سندھ کا صفِ اول کا کردار رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کراچی میں گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے، اور ہم نے مزارِ قائد پر ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے تاریخی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ 10 اکتوبر 1938ء کو سندھ اسمبلی نے عیدگاہ میدان میں پاکستان کے لیے اہم قرارداد پیش کی اور قیامِ پاکستان کے وقت بھی اس نظریے کی توثیق کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی تھے جنہوں نے شہادت قبول کی لیکن ملکی مفاد پر جھکنا گوارا نہیں کیا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت کا تحفظ کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے دورِ وزارتِ خارجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، پوری قوم یکجا ہو گئی۔ مراد علی شاہ نے تمام مکاتبِ فکر بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں، جبکہ اس موقع پر انہوں نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔