سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
Web Desk
7 November 2026
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید خشک سالی کا شکار ضلع تھرپارکر کو باضابطہ طور پر ‘آفت زدہ ضلع’ قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
کراچی میں ہونے والے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ستمبر 2026 میں تھرپارکر کے تمام 7 تعلقوں میں صرف ایک سے 36 ملی میٹر تک غیر متوازن بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کی وجہ سے فصلیں اور قدرتی گھاس پکنے سے پہلے ہی سوکھ گئی ہیں۔ شعبہ زرعی توسیع کے مطابق 85 سے 90 فیصد تک فصلیں مکمل طور پر تباہ یا غیر پیداواری ہو چکی ہیں جس سے علاقے میں قحط سالی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی حکام کو تھرپارکر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے، تمام غیر فعال آر او (RO) پلانٹس کی فوری مرمت اور دیگر ذرائع کی بحالی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ نوکوٹ سے مٹھی تک پینے کے پانی کی پائپ لائن بچھانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے اور مویشیوں کے لیے چارے و حفاظت سے متعلق تجاویز پیش کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں تھر کے غریب اور متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026