LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ کاسانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

Web Desk

29 January 2026

وزیراعلیٰ  سندھ  مراد علی شاہ  نے سانحہ گل پلازہ  پر  جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس  سندھ ہائی کورٹ کو  خط لکھ دیا۔

اس سے پہلے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ لکھاجائے گا۔۔جس میں  درخواست کی جائے گی سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے، عدالتی کمیشن کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں کیا گیا،  کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں عوام کو جوابدہ ہیں۔

شرجیل میمن نےکہاکہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ گل پلازہ پر سیاست کر رہی ہیں، ہم ایسے واقعات پر سیاست نہیں کر رہے۔گل پلازہ واقعے کے  بعد سندھ کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی کو کمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ پرفیصلہ کرنا تھا،کمشنرکی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت عمارت میں 2500 سے 2 ہزار لوگ تھے، گل پلازہ کا دو مرتبہ سیفٹی آڈٹ ہوچکا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہو۔ سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا۔

شرجیل میمن نے کہاکہ فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور  ریسکیو کے اداروں کو  ایک کمانڈ  میں دینےکے لیے بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے،کمیٹی نے بلڈنگ کےاجازت نامہ  اور لیز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا ہے، ان بے ضابطگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کا کہا گیا ہے، عمارت کی تعمیر بلڈنگ پلان کے خلاف پائی گئی ہے،  بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے دیےگئے اجازت ناموں کا جائزہ  لیا جائےگا۔