وزیرِ اعلیٰ سندھ کا یومِ کشمیر پر دوٹوک مؤقف: کشمیر کا امن دنیا کے امن سے جڑا ہے
Web Desk
5 February 2026
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یومِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1994ء میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے یومِ کشمیر کو سرکاری چھٹی قرار دے کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا عملی ثبوت دیا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے مؤثر آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا امن، کشمیر کے امن سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے فورم پر تاریخی آواز بلند کی تھی اور ان کے مطابق وہ نیند میں بھی کشمیر کے معاملے پر کوئی غلطی نہیں کر سکتے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کشمیر کو اپنے سیاسی ایجنڈا میں سرفہرست رکھا ہے اور اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام بالخصوص سندھ کے لوگ کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آج اس عہد کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام کو آزادی کا حق نہیں مل جاتا۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026