پنجاب کے نوجوانوں کےلیے پرواز کارڈ، راہِ روزگار اور اسکل ڈویلپمنٹ پورٹل کا اجرا
Web Desk
28 January 2026
پنجاب کے نوجوانوں کےلیے پرواز کارڈ، راہِ روزگار اور اسکل ڈویلپمنٹ پورٹل کا اجرا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ عوام کوریلیف اورسہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت ماں کی طرح سوچے تو نوجوانوں کو اپنی طاقت بنالے، نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے ساتھ روزگار بھی فراہم کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کی گئی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد نوجوان روزگار حاصل کر چکے ہیں، 97 ہزار نوجوانوں کو پاکستان جبکہ 33 ہزار کو بیرون ملک ملازمت ملی ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور ماں کا دل چاہتا ہے کہ بچوں کی راہ کے تمام کانٹے چن لے، پنجاب کے خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانا چاہتی ہوں تاکہ وہ اپنے خاندان اور ملک کا سہارا بن سکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرواز کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ایجنٹ مافیا سے نجات دلائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والے ہر ہنرمند نوجوان کو تین لاکھ روپے تک معاونت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آج کے دور میں ہنرکے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ہمارا مقصد ہے کہ دنیا پاکستانی لیبر کو سستی نہیں بلکہ ہنرمند سمجھے۔مستقبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ہے، اسی لیے اسکولز میں اے آئی کو لازمی مضمون بنایا گیا ہے ۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سے مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبہ نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ خود نشستوں پر جا کر طلبہ سے ملیں۔ جبکہ ٹرانس جینڈر طلبہ سے بھی ملاقات کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026