بھاٹی گیٹ واقعہ قتل ہے، ہرسطح پر مجرمانہ غفلت ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز
Web Desk
29 January 2026
بھاٹی گیٹ کے واقعے اور قتل میں کوئی فرق نہیں، ہر سطح پر مجرمانہ فعل ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر سخت ردعمل ۔۔کہا لاہور جیسے بڑے شہر میں اس قسم کا واقعہ ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔
بھاٹی گیٹ واقعے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ ٹیپا اور واسا سے ذمے داران کے نام کیوں نہیں سامنے لائے گئے اور گرفتاریاں کیوں نہیں کی گئیں۔
مریم نواز نے متاثرہ فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دلوایا جائے گا ۔
بعد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ حادثے کی جگہ تعمیراتی کام جاری تھا، سیوریج لائن انتہائی اونچی تھی اور پانی کا بہاؤ بدلتا رہتا تھا، ماں اور بیٹی لاہور میں اپنے رشتے داروں کے گھر آئے ہوئے تھے اور حادثے سے قبل رکشے پر سوار ہو رہی تھیں۔ حادثے کی جگہ پر اندھیرا تھا اور لائٹنگ کا انتظام موجود نہیں تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ سائٹ پر موجود تمام لوگ واقعے کے ذمے دار ہیں جہاں ایک نہیں بلکہ کئی مین ہول کھلے ہوئے تھے، تعمیراتی کام کے دوران انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس سائٹ پر حفاظتی انتظامات کا فقدان انتباہی نشانی ہے۔
وزیراعلیٰ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینافلیکس لگا کر سائٹ بند کر دی گئی، روشنی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026