ہر پاکستانی آج تعمیرِ وطن میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کرے: مریم نواز
Web Desk
14 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور تحریکِ پاکستان کے دیگر عظیم رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے قیام، تعمیر اور تحفظِ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کیا، جبکہ وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مامور افواجِ پاکستان اور جانباز سپاہیوں کی خدمات کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اساتذہ، طلبہ و طالبات، مزدوروں، محنت کشوں اور تمام شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تعمیرِ وطن کے لیے اجتماعی جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یومِ آزادی محض جشن کا دن نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لیے تعمیرِ وطن میں اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آنے والی نسلوں کو ایک زیادہ محفوظ، مستحکم اور بہتر پاکستان منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اگر ہر شہری اپنے حصے کا چراغ روشن کرے تو پورا ملک روشنیوں سے جگمگا اٹھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوہنی دھرتی کو چار چاند لگانے کے لیے اخلاص، محنت اور احساسِ ذمہ داری ہی حقیقی حب الوطنی کے اصل مظاہر ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتی ہیں اور طلبہ کی تعلیمی لگن، اساتذہ کا خلوص، معالجین کا احساسِ ذمہ داری اور تاجروں کی دیانتداری ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026