LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

Web Desk

21 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور صوبے کے روایتی ہنرمندوں کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ’عالمی یومِ ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی‘ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا اصل مقصد ثقافتی تنوع، باہمی مکالمے اور ترقی سے متعلق عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے، اور وہ تمام افراد قابلِ تحسین ہیں جو تہذیب و ثقافت اور مشترکہ ورثے کی اہمیت کا گہرا شعور رکھتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے ملک کی ثقافتی زرخیزی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف اور متنوع ثقافتوں، زبانوں، لافانی روایات اور اعلیٰ اقدار کا خوبصورت مرکز ہے؛ یہ ثقافتی تنوع ہماری قومی شناخت اور عظیم تہذیبی ورثہ ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ثقافتوں کا یہ تنوع معاشرے میں اتحاد و یگانگت، مثبت سماجی اقدار، برداشت، اور بین المذاہب و بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا منفرد اور متنوع ثقافتی ورثہ ہی دنیا بھر میں اس صوبے کی اصل پہچان ہے، اور اس مقصد کے لیے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب صوبہ بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس کی ترویج کے لیے مستقل سرگرمِ عمل ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کا تحفظ، مقامی ہنرمندوں اور تخلیقی کاروں کی سرپرستی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، اور ہمارا پختہ عزم ہے کہ پنجاب کے روایتی ہنرمندوں اور دستکاروں کو ملکی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک براہِ راست رسائی فراہم کی جائے تاکہ ہماری ثقافت دنیا بھر میں مزید روشناس ہو سکے۔