LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی

Web Desk

13 June 2026

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کا ایک انتہائی اہم اور ہنگامی پارلیمانی پارٹی اجلاس پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت رات گئے تک جاری رہا۔ اجلاس میں صوبے کے آئینی، سیاسی اور مالیاتی حقوق کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کے خلاف ہر محاذ پر آخری حد تک جانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاق کے معاشی اقدامات کا قانونی مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہائی پاور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارلیمانی پارٹی نے بجٹ سے متعلق تمام آئینی و شرعی باریکیوں کے جائزے کے لیے ماہرینِ قانون پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر وفاقی انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، تو یہ قانونی ٹیم صوبائی بجٹ اور وفاق کے اقدامات کے خلاف تمام ممکنہ قانونی راستوں اور عدالتی چارہ جوئی کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ اجلاس میں واشگاف الفاظ میں مؤقف اپنایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں کسی بھی قسم کی وفاقی کٹوتی بانی پی ٹی آئی کی براہِ راست مشاورت اور منظوری کے بغیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی اہداف کے حوالے سے ایک بڑے انتظامی فیصلے کا اعلان کیا: “وزیراعظم اور وفاق کے معاشی دباؤ کے متبادل کے طور پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ سال 27-2026ء خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کا سال ہوگا۔ تمام تر بیرونی و وفاقی رکاوٹوں کے باوجود صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مخدوش ترقیاتی ضروریات اور عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ کو ‘سرپلس بجٹ’ (بچت کا بجٹ) نہیں رکھا جائے گا، بلکہ ضرورت پڑنے پر خسارے کا بجٹ پیش کر کے عوام پر پیسہ لگایا جائے گا”۔