بلوچستان میں امن کیلئے عوام، انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کا تعاون ناگزیر: سرفراز بگٹی
Web Desk
30 June 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے عوام، سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
یہ بات انہوں نے آواران میں اپنی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اعلیٰ سطح کے جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ سمیت قبائلی و سیاسی عمائدین، سماجی شخصیات، خواتین، طلبہ اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے علاقے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے قبائلی عمائدین اور عوام کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آواران سمیت پورے مکران ڈویژن کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری منصوبوں سے علاقے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ آواران کے عوام امن پسند، باشعور اور ترقی پسند ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
جرگے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ اور دیگر شرکاء نے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر سیاسی و قبائلی عمائدین نے قومی یکجہتی اور علاقائی ترقی کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
19 August 2026
خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے
19 August 2026