LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی

Web Desk

7 August 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک تاریخی پیشرفت اور خطے میں امن و استحکام کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے مابین باہمی اعتماد، گہرے تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی قوت اور توانائی بخشے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ تینوں طاقتور ریاستوں کا دفاعی تعاون مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور یہ معاہدہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا عکس ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنانے پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدام خطے میں مشترکہ سلامتی کی سمت ایک نیا موڑ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت، امن اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔