سی آئی اے سربراہ کا دورہ ماسکو روس کو نیٹو ممالک پر حملے سے باز رہنے کا انتباہ تھا، امریکی اخبار
Web Desk
28 August 2026
امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے (CIA) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے رواں ہفتے ماسکو کے اچانک دورے کا مقصد روس کو نیٹو اتحادی ممالک پر کسی بھی قسم کے حملے سے باز رہنے کا انتباہ دینا تھا۔ یہ کسی سی آئی اے چیف کا ماسکو کا پہلا اعلانیہ دورہ تھا، جو امریکی انٹیلی جنس کے ان جائزوں کے بعد کیا گیا جس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ چند سالوں میں محدود دراندازی یا سائبر حملوں کے ذریعے نیٹو کے عزم کو آزمانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق جان ریٹکلف نے دورے کے دوران روسی انٹیلی جنس حکام سے مذاکرات کیے، تاہم ان کی صدر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات نہیں ہوئی۔ دوسری جانب، وائٹ ہاؤس اور سی آئی اے نے دورے کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے کو معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
28 August 2026
یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام
28 August 2026
پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم
28 August 2026
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
28 August 2026
امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ
28 August 2026
امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی
28 August 2026
ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل
28 August 2026
حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں
28 August 2026