LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

چودھری حسین الہیٰ کی پنجاب حکومت پر تنقید، ترقیاتی فنڈز روکنے کا الزام

Web Desk

10 November 2026

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 3 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ محض لاہور تک محدود ہے، جہاں پہلے سے تعمیر شدہ سڑکوں کو دوبارہ اکھاڑ کر بنایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر اضلاع کے لیے فنڈز دینے کے وقت وسائل کی کمی کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ چوہدری حسین الٰہی نے 11 ارب روپے کے طیارے کی خریداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے حلقوں کی بہتری کے بجائے فضول خرچیوں پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے حلقے کی سڑکوں اور ترقیاتی کاموں کی بحالی کے لیے موجودہ حکومت کو عدالتوں میں لے کر جائیں گے۔