طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، چین کا ایران پر حملے روکنے کا مطالبہ
Web Desk
8 March 2026
چین نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے اور تنازع کے پرامن حل کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ ایک ایسا تنازع ہے جسے ابتدا ہی میں روک دیا جانا چاہیے تھا اور اب اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
وانگ ای نے بڑی عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔
چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی خطے کے ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا ضروری ہے تاکہ جنگ کے دائرہ کار کو وسیع ہونے سے بچایا جا سکے اور امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، کشیدگی کم کرنےکیلیےسفارتی طریقہ ضروری ہے، پزشکیان
20 April 2026
ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ
20 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم
20 April 2026
امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026