LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان

Web Desk

25 August 2026

بیجنگ: امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالیاتی پابندیوں کے اعلان کے بعد چین نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے قومی و معاشی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی ہمیشہ کی طرح شدید مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی جنگ اور دباؤ کی پالیسی مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ یہ اقدامات عالمی اقتصادی اور مالیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیجنگ اپنے جائز حقوق اور معاشی مفادات کا دفاع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یہ ردِعمل امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کو “اقتصادی ڈی ڈے” (Economic D-Day) اور تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی کارروائی قرار دیا تھا۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مالی شراکت داری رکھنے والے ممالک اور اداروں کو بھی عالمی اقتصادی نظام سے الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی اور معاشی شراکت دار ہے۔ چین کے اس اعلان کے بعد دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان معاشی کشیدگی اور تجارتی تنازع میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔