چین میں 31 دسمبر تک شادی رجسٹر کرانے والوں کے لیے کیش انعام کا اعلان
Web Desk
18 November 2025
چین کے مشرقی شہر نِنگبو میں شادی کے خواہش مند جوڑوں کے لیے اہم خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں مقامی انتظامیہ نے مخصوص مدت کے اندر شادی رجسٹر کرانے والوں کو کیش واؤچرز دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 28 اکتوبر سے 31 دسمبر تک اپنی شادی رجسٹر کرانے والے ہر نئے جوڑے کو ایک ہزار یوان (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کے خصوصی واؤچرز جاری کیے جائیں گے۔ یہ اقدام نوجوان نسل کو شادی اور خاندانی نظام کی جانب راغب کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
گزشتہ برس چین میں شادیوں کی شرح میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات بتائے جاتے ہیں۔
نِنگبو سول افیئرز ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ واؤچرز شادی کی فوٹوگرافی، تقریبات، ہوٹل میں قیام اور شادی سے متعلق مختلف خدمات پر استعمال کیے جا سکیں گے۔ واؤچرز محدود تعداد میں دستیاب ہیں اور “پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
چین کے دیگر مشرقی شہروں نے بھی اسی نوعیت کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت سال کے اختتام تک کیش واؤچرز فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چین کی آبادی 1.4 ارب کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہے، تاہم شرح پیدائش میں تیزی سے کمی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی حکام کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں “محبت کی تعلیم” کے نام سے پروگرام چلانے کی ہدایت بھی کی تھی، تاکہ نوجوان نسل کو شادی اور خاندان کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026
ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
15 October 2026
جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا
15 October 2026