LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار

Web Desk

3 August 2026

چین کے شمالی خود مختار علاقے انر منگولیا کے سٹیل پلانٹ میں سات ماہ قبل ہونے والے مہلک دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 62 افراد کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  باؤتو شہر میں واقع ‘باؤ گانگ سٹیل پلانٹ’ میں یہ خوفناک دھماکا 18 جنوری کو دوپہر 3 بجکر 1 منٹ پر پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 84 شدید زخمی ہو گئے تھے۔  علاقائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے پلانٹ کے ٹینک کی دیوار پھٹ گئی اور زہریلا کیمیائی مادہ باہر بہہ گیا۔  تحققیات کے بعد پلانٹ کے 7 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید 6 افراد کو مزید تفتیش کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حادثے میں غفلت برتنے والی 4 کمپنیوں پر انتظامی جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ شہر اور ضلاعی سطح کے حکام اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ حکام کے سامنے تحریری طور پر جواب دہی کریں۔