LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم

چیف آف ڈیفنس فورسز نے احتسابی عمل اپنے ادارے سےشروع کیا: طارق فضل چودھری

Web Desk

12 December 2025

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ فیض حمید طاقتور شخص تھے، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، فیض حمید کا 15 ماہ تک ٹرائل ہوا، فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ 15 ماہ کیس چلا، صفائی کا بھرپورموقع دیا گیا، یہ کسی حکومت نہ کسی جماعت کی فتح ہے، یہ پاکستان کےآئین کی فتح ہے، یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ فیض حمید نے ریاستی عہدے کو پسند نا پسند کے طور پر استعمال کیا، فیض حمید نے قومی مفاد کے نام پر اپنی طاقت کا غیرآئینی استعمال کر کے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید پولیٹیکل انجینئرنگ کرتے رہے، فیض حمید نے من پسند فیصلے کیے، پاکستان ان فیصلوں کا خمیازہ گزشتہ 8 سال سے بھگت رہا ہے، ایک جماعت کو نشانہ بنایا، دوسری جماعت کو فائدہ دیا گیا۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ پورے سیاسی نظام میں عدم استحکام پیدا ہوا، یہ بانی پی ٹی آئی اورفیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، بانی پی ٹی آئی کی جماعت اس گٹھ جوڑ سے مستفید ہو رہی تھی، ریاستی اداروں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایسے بیانات دیئے جس سے اداروں میں بھی ٹکراؤ کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی جیل کو پارٹی سیکرٹریٹ کی طرح استعمال کر رہے ہیں،ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور ٹویٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے لوگ بھی ادارے کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، نوازشریف کو غیرآئینی اور غیرقانونی طریقے سے منصب سے ہٹایا گیا، ایک جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے دوسری جماعت کے رہنماؤں کو قید میں ڈالا گیا۔طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت ہوش کے ناخن لے، منفی سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں، ایک شخص جیل میں بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا منفی مکروہ بیانیہ ہے جسے ایکسپوز کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ نے تباہی کی، متنازعہ الیکشن سے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ طاقتور شخص کٹہرے میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو سزا سے اب کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں کر سکے گا، پی ٹی آئی کو اب بتادوں اب فیض حمید آپ کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود نہیں، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں اب ہوش کے ناخن لیں۔