نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
Web Desk
5 September 2026
لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی اصلاحات کے معاملے کو سیاسی محاذ آرائی سے نکال کر باہمی قومی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھry شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام کسی ایک سیاسی جماعت، گروہ یا علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کا براہِ راست تعلق عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی اور ملک کے مستقبل سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے پر فیصلے سیاسی مفادات یا نعروں کے بجائے زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔ اگر نئے صوبوں سے انتظامی امور بہتر اور مسائل دہلیز پر حل ہوتے ہیں تو اس تجویز پر کھلے دل سے غور ہونا چاہیے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ نے انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہر ڈویژن کو مؤثر انتظامی یونٹ بنا کر اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں تاکہ عام آدمی کے مسائل جلدی حل ہوں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر آئینی و انتظامی ماہرین کی مشاورت سے ایسا قابلِ عمل نظام تشکیل دیں جس سے ملک مضبوط اور عوام کو فوری انصاف و بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق
5 September 2026