خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید
Web Desk
5 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی حقیقی نچلی سطح تک منتقلی پر زور دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں سرائیکی صوبے کے مطالبے کی کھل کر حمایت کرتی ہے، لیکن جب سندھ یا ملک بھر میں انتظامی اصلاحات اور اختیارات کی منتقلی کی بات آئے تو سندھودیش کا بیانیہ سامنے لے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شناخت سب سے مقدم ہونی چاہیے اور ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ وفاقی وزیر نے تجویز دی کہ ملک کی موجودہ 36 ڈویژنز کو نئے انتظامی یونٹس کی بنیاد بنایا جا سکتا ہے تا کہ عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔
دوسری جانب، اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان 5 گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی، جس میں بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ اسمبلی میں فریال تالپور کے حالیہ خطاب کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنے اصولی اور تاریخی مؤقف پر مکمل طور پر قائم رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
7 October 2026
میر رضا کیس: کمیشن نے سی پی ایل سی نمائندے اور تفتیشی افسر کے بیانات ریکارڈ کر لیے
7 October 2026
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
7 October 2026
پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
7 October 2026
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026