سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
Web Desk
5 September 2026
کراچی: پولیس نے گل پلازا میں پیش آنے والے آتشزدگی کے کیس کا حتمی تفتیشی چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے، جس میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات اور مبینہ غفلت کی بنا پر مارکیٹ ایسوسی ایشن کو واقعے کا مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں پولیس نے 87 افراد کو گواہ کے طور پر شامل کیا ہے۔ تفتیشی رپورٹ میں کے ایم سی (KMC)، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کو کسی بھی قسم کی غفلت سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت دیگر اہم تحریری اور عینی شاہدین کے بیانات حاصل کیے گئے۔ فارنزک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چالان میں کہا گیا ہے کہ موقع سے ملنے والے نمونوں میں کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد یا قابلِ اشتعال مائع (شعلہ انگیز کیمیکل) کے شواہد نہیں ملے، بلکہ محض جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات پائے گئے ہیں۔
چالان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گل پلازا کی انتظامیہ اور مارکیٹ ایسوسی ایشن عمارت میں آگ بجھانے کے ضروری آلات اور فائر سیفٹی کا نظام فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس نے چالان مزید قانونی اور عدالتی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت کے سپرد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے
6 October 2026
ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی
6 October 2026
امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ
6 October 2026
سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
6 October 2026