LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی لانگ مارچ، دھرنے: پشاور میں تاجر برادری کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی

کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی

Web Desk

5 September 2026

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامی ڈھانچے کی بہتری اور نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کا فیصلہ عوام کی رائے سے ہونا چاہیے اور کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت عوامی خواہشات کو نہیں روک سکتی۔

لاہور میں قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 79 سال گزرنے کے بعد بھی اگر ہم متوقع نتائج حاصل نہیں کر پا رہے تو قومی نظام کو ’ری سیٹ‘ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ری سیٹ سے مراد نظام کو توڑنا نہیں بلکہ آئین کی حد میں رہتے ہوئے خامیوں کو درست کرنا اور پاور نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 55 فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہے اور عدالتوں میں 20 لاکھ سے زائد مقدمات زیرِ التوا ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ ناکام ہو چکا ہے۔

محسن نقوی نے اسلام آباد کو مکمل صوبہ بنانے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہیں ملتا اور سی ڈی اے زمینیں بیچ کر نظام چلا رہا ہے۔ انہوں نے نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور لسانی یا قومی تعصب سے بالاتر ہو کر گڈ گورننس کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا مشورہ دیا۔