LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور

Web Desk

5 September 2026

لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت (ATC) نے زمان پارک کے باہر پولیس اہلکاروں پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کی، جہاں فلک جاوید کی جانب سے نامور قانون دان بیرسٹر میاں علی اشفاق نے عدالت میں تفصیلی اور حتمی دلائل پیش کیے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمہ کی ضمانت کی شدید مخالفت کی گئی، تاہم عدالت نے دفاعی وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔

واضح رہے کہ فلک جاوید کے خلاف تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملہ، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکلاء کے مطابق زمان پارک کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود فلک جاوید جیل میں ہی رہیں گی، کیونکہ وہ 9 مئی کے دیگر سیاسی و امن و امان کے مقدمات میں تاحال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔