LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

Web Desk

5 September 2026

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہداء عزم، شجاعت اور وطن پر قربان ہونے والے شہداء کی لازوال یادیں لے کر آتا ہے، اور پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر جبکہ فعال سفارت کاری عالمی و علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، ملٹری و سروسز اتاشیوں، امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام اور مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفیرِ پاکستان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ غیر متزلزل عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مادرِ وطن کا دفاع کیا ہے اور پوری قوم کو اپنی فوج پر بے حد فخر ہے۔

پاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور معاشی تعاون پائیدار شراکت داری کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عسکری دفاع اور کامیاب سفارت کاری کے میدان میں خود کو ثابت کرنے کے بعد اب ہمارا اگلا اور سب سے اہم محاذ ملکی معیشت کو ناقابلِ تنسیخ حد تک خودکفیل اور مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل قرار دیتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔