LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید

یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ

Web Desk

5 September 2026

ایتھنز: یونان میں ایک ایئر شو (فضائی مظاہرے) کے دوران یونانی فضائیہ کا ایف-4 فینٹم (F-4 Phantom) جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ایتھنز کے قریب واقع تناگرا ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں طیارہ پرواز کے دوران اچانک قابو سے باہر ہو کر تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر زمین سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے وقت ایئر شو میں ہزاروں تماشائی موجود تھے تاہم تمام شہری محفوظ رہے۔ طیارے کے گرتے ہی جائے وقوعہ سے شدید آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

یونانی فضائی حکام کے مطابق طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کی صورتحال کے بارے میں فوری طور پر آگاہی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ پائلٹس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی بنیادی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔