نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
Web Desk
5 September 2026
ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی اہم ریاست ریورز (Rivers) میں پائپ لائن سے مبینہ طور پر پٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس سانس میں جانے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔
ماحولیاتی تنظیم ‘یوتھ اینڈ انوائرنمنٹل ایڈووکیسی سینٹر’ (YEAC) کی رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد افراد رات کے اندھیرے میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اوکریکا کے علاقے میں پائپ لائن سے نکلنے والا ریفائن شدہ پٹرول جمع کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران ایندھن سے خارج ہونے والی زہریلی گیس اور شدید دھواں سانس میں جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے متعدد افراد موقع پر ہی گر گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کئی افراد بے ہوش ہو کر بونی دریا میں جا گرے جبکہ دیگر کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
نائیجیریا کی سیکیورٹی اینڈ سول ڈیفنس کور کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام اور ماحولیاتی کارکنوں نے پائپ لائنز سے تیل چوری (سفوننگ) کی غیر قانونی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی جانوں، ماحول اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی مہلک قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نائیجر ڈیلٹا کے علاقے میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے تیل چوری کی کوششیں دہائیوں سے ایک سنگین بحران بنی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026