LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا، سینٹ کام

Web Desk

17 July 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی ایک اور نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک سرکاری پیغام میں سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے مسلسل چھٹی رات ایران کے خلاف ان کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کا بنیادی مقصد ایرانی فوج کی جنگی اور دفاعی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف حملوں کی دوسری لہر شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سینٹ کام کے اس تازہ اعلان کے فوراً بعد عراق کی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر اہواز، اور ساحلی شہروں چابہار اور بندر عباس میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی میڈیا اور رپورٹس کے مطابق ان تازہ حملوں کے دوران ایک کینسر ہسپتال کے قریبی علاقوں میں بھی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے شہری آبادی میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔